لکھنو: اترپردیش کے وزیر سیاحت نیل کنٹھ تیواری نے کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں سیاحت محکمہ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
مسٹر تیواری نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ 2017کے بعد ریاست میں خاص طورپر مذہبی سیاحت کے شعبہ میں بے مثال کام ہوا ہے۔
سیاحت کے لحاظ سے یوپی امکانات کی ریاست ہے مگر گزشتہ حکومتوں کے مایوس کن رویہ سے یہاں کے سیاحتی مقامات نظراندازی کے شکار تھے۔