لکھنؤ : اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں حکومت نے چاربرسوں کے قلیل عرصہ میں کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
بااختیار ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یوگی حکومت نے چار برسوں میں زرعی ترقی کے لئے بی جے پی کے ذریعہ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
86 لاکھ کسانوں کے 36 ہزار کروڑ روپے کے قرض معافی کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سلسلہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی اور فصل بیمہ یوجنا سے لے کرریکارڈ زرعی پیداوار اور ملک میں سب سے زیادہ اناج کی خریداری تک جاری ہے۔