لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوارکے روز اسپتال میں داخل بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ سے ملاقات کی اورڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے معلومات حاصل کی۔
مسٹر کلیان سنگھ کو ہفتہ کی دیرشام سوجن کی شکایت پر لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق 89 سالہ بی جے پی کے لیڈر کے خون میں یورک ایسڈ اورسیرم کریٹینن معمول سے تھوڑا سا اوپرہے۔