الور : راجستھان کے الور شہر کے نارائن پور تھانہ کے تحت ایک ہوٹل میں ایک نوجوان کو قتل کرکے سوئمنگ پول میں پھینک دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کالا کنواں ہاؤسنگ بورڈ میں رہنے والے متوفی للت شرما کے رشتہ داروں نے ڈرائیونگ اسکول کے آپریٹرو ہوٹل آپریٹر سمیت چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے نوجوان کو سوئمنگ پول میں ڈوب کر موت ہونے کی بات کہی ہے وہیں متوفی کے چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کے نشانات ہیں۔