لکھنؤ: وکاس نگر حلقہ میں چوروںنے ایک صرافہ کاروباری کی دکان پر شٹر کاٹ کر قریب 20لاکھ روپئے سے بھی زائد سونے چاندی کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا۔ واردات کو انجام دینے کےبعد چور ادارہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ڈی وی آر کو بھی اٹھالے گئے۔
وہیں اٹونجہ تھانہ کے تحت رائے پور راجہ گاؤں میں چوروں نے ایک کرانا تاجر کی دکان کو نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں کی نقدی اور فروخت کا سامان پار کردیا۔ فی الحال دونوں ہی معاملوں میں پولیس گہرائی سے تفتیش کررہی ہے۔
لکھنؤ مہانگر صرافہ ایسوسی ایشن چیئرمین ونود ماہیشوری کے مطابق ٹیڑھی پلیا پر کلدیپ یادو کی گیتا جیولرس کےنام سے دکان ہے۔ متاثر نے بتایاکہ اتوار کی رات قریب 3 بجے چور ان کی دکان کاشٹرکاٹ کر اندر داخل ہوئے جس کےبعد چوروںنےد کان کے شیشے کے دروازے کو توڑکر کاؤنٹر پر رکھی جیولری پر ہاتھ صاف کردیا۔
جیولری کی قیمت قریب 20لاکھ روپئےسے بھی زائد بتائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ واردات کو انجام دینے کےبعد چور دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ڈی وی آر کو بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
دکان کے مالک کلدیپ یادو کے مطابق دکان پر سی سی ٹی وی ، موشن سینٹر اور تحفظ ایجنسیوںکی خدمات لینے کےباوجود بھی چوری کی واردات کو انجام دیا گیا۔
کلدیپ یادو نے بتایاکہ موبائل میں موشن سینٹر پر آہٹ لگی لیکن جب تک وہ پہنچتے ملزم واردات کو انجام دے چکے تھے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے موقع کا معائنہ کیا۔ اس کےبعد صرافہ ایسوسی ایشن عہدیداران بھی وہاں پہنچ گئے۔
عہدیداران نے پولیس گشت پر بھی سوال اٹھائے۔ صراف کلدیپ یادو نے وکاس نگر تھانہ میں تحریری شکایت دیتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔انسپکٹر نے بتایاکہ تحریر کی بنیادپر مقدمہ درج کرکے حادثے مقام کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیش کی جارہی ہے۔