نئی دہلی ، 30 ستمبر ( یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80،472 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران 86 ہزار سے زیادہ متاثرین جان لیوا کورونا وائر س سے شفایاب ہوئے، جس سے ایکٹیو کیسز سات ہزار سے زیادہ کم ہوگئے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 62،25،764 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 86،428 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51،87،826 ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد 7،135 ہوگئی اور اب یہ تعداد 9،40،441 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1،179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 97،497 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد،اموات کی شرح 1.57 فیصد ، جبکہ شفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔