حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شام کی صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے حق میں تبدیل نہیں ہوگی۔
اتوار کی شب بقا کے علاقے میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال کو امریکہ اور اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جسے شامی حکومت کے تعاون سے ناکام بنادیا جائے گا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں کے دوما پہنچنے اور کیمیائی حملے کی تحقیقات سے قبل ہی شام پر امریکی حملہ پیشگي حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور فرانس کو معلوم تھا کہ دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں ہے اسی لئے انہوں نے عجلت میں شام پر حملہ کردیا۔