رامپور:10اگست(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی) رکن پارلیمان اعظم خان پر 104مقدمے درج ہیں جن میں سے 81معاملات میں پولیس نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے جبکہ دیگر سبھی معاملات میں ابھی جانچ بھی پوری نہیں ہوئی ہے۔
26فروری 2020 کو اعظم خان نے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبد اللہ اعظم کے ساتھ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معامالے میں مقامی عدالت رامپور میں خوسپردگی کی تھی۔
دسمبر 2020 میں اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ ضمانت پر رہا ہوکر سیتاپور جیل سے باہر آچکی ہیں جبکہ اعظم خان اور ان کے بیٹے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔