نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر دلت، قبائلی، پسماندہ اور اقلیتی طبقے کے طلباء کی اسکالرشپ ہڑپنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جب تک انہیں مناسب تحفظ نہیں ملتا، وہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔
مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’نریندر مودی جی، آپ کی حکومت نے ملک کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کے وظائف چھین لیے ہیں۔
“یہ شرمناک حکومتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ حکومت نے نہ صرف مستحقین کے تمام وظیفوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی ہے بلکہ سال بہ سال اوسطاً 25 فیصد کم فنڈز بھی خرچ کیے ہیں۔””
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے کمزور طبقات کے طلباء کو مواقع نہیں ملیں گے اور ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی، ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کیسے بڑھا سکیں گے؟ آپ کا ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کا نعرہ ہر روز کمزور طبقات کے ارمانوں کا مذاق اڑاتا ہے۔