لندن: برطانیہ میں ایک ریسٹورینٹ نے تمام پیٹو حضرات کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس کا دیوہیکل برگر ایک گھنٹے میں کھا کر دکھائیں تو اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔ لیکن واضح رہے کہ اس برگر کا وزن لگ بھگ 12 کلوگرام سے زائد ہے جس میں 30 ہزار حرارے (کیلوریز) موجود ہیں۔







