نئی دہلی : سمندری راستے سے دنیا کا چکر لگانے کے لیے مہم جوئی پر نکلنے والی ہندوستانی بحریہ کی بہادر خاتون افسروں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پرخطر ے بھرے سفر کے درمیان جنوبی بحر اوقیانوس سے یہ پیغام دیا ہے کہ خواتین کی ہمت کی کوئی حد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’’جنوبی بحر اوقیانوس سے پیغام، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا نے سمندری لہروں کی کسوٹی پر کھری اتریں، طوفانوں سے گزریں اور ثابت کیا کہ دنیا کی طرح سمندروں میں بھی ان کی ہمت کی کوئی حد نہیں ہے اور خواتین کی ہمت کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔ یوم خواتین کی مبارکباد!”
دیسی کشتی تارینی میں نویکا ساگر پرکرما پر نکلیں ان بہادر خواتین کی یہ مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ وقت بدل گیا ہے اور ہندوستانی بحریہ کس طرح خواتین کو بااختیار بنانے کی قیادت کررہی ہے۔ یہ افسران گزشتہ سال 2 اکتوبر کو اس مہم پر نکلی تھیں۔
انہوں نے پورے ملک کے خوابوں کے ساتھ طوفانوں کا مقابلہ کیا اور پرتشدد سمندروں سے بچ نکلیں۔ پوری دنیا حیرت سے دیکھ رہی ہے کہ دونوں افسران نے خواتین کے حقیقی جذبے اور خواتین کی جانب سے حاصل کی جاسکنے والی بلندیوں کو دکھایا ہے۔
اپنی جرأت مندانہ کوششوں سے دِلنا اور روپا ہزاروں ہندوستانی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی جو تاریخ میں اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔