الہٰ آباد: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ماں بیٹی کی سب سے بڑی خیر خواہ ہوتی ہے۔ عدالت نے 12 سالہ بیٹی کی تحویل کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسا خیر خواہ کوئی نہیں۔ جسٹس ونود دیواکر کی بنچ نے کہا کہ جوانی کی دہلیز پر کھڑی بیٹی کے لیے ماں کا سہارا ضروری ہے۔









