وی ایچ پی لیڈر نے کہا- ’ہمیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں!‘
نوح،23اگست( اے یوایس) وشو ہندو پریشد کی جانب سے منعقد کی جا رہی برج منڈل یاترا کی تیاریوں کے درمیان نوح انتظامیہ نے اس یاترا کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ حکام نے 28 اگست کو ہریانہ کے نوح میں وی ایچ پی کی برج منڈل جلابھشیک یاترا کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسے 31 جولائی کو فرقہ وارانہ تشدد کے بعد روک دیا گیا تھا۔نوح ضلعی انتظامیہ نے یاترا کے منتظمین کی طرف سے دی گئی اجازت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ یہ پیش رفت 13 اگست کو پلول کے پونڈاری گاؤں میں ہندو تنظیموں کی ‘مہاپنچائیت’ کے ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے، جس میں نوح کے نلہڑ مندر سے وی ایچ پی کی مذہبی یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

File photo