عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے خطے میں امریکہ کی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے خطے میں امریکہ کی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ سے قبل مقتدی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اورعراقی عوام اپنی ایک دھاڑ اور غرش سے بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث افراد کا خاتمہ کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکہ ہے ۔ امریکہ دوسرے ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔