جینو/واشنگٹن(اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے بچائوکی ویکسین لگائے جانے والے 335ملین انسانوں میں سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سس نے کہا ہے بعض ممالک کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک آسڑا زینیکا فرم کی ویکسین کے استعمال کو التوا میں ڈالے جانے پر ان کو آگاہی ہے اوراس ویکسین پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ48ہزار963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26لاکھ 59ہزار 765ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زاید ہوگئی ہے ۔