کانپور: بقرعید پر اجتماعی نماز کانپور میں نہیں ہوگی اورجانوروں کا بازار بھی ڈی ایم نے کلکٹریٹ میں عیدالاضحیٰ کو لے کر جلسہ میں مسلم سماج کے مذہبی رہنماؤں کی رضامندی سے فیصلہ کیاہے۔کورونا کے سبب اس بار بقرعید پراجتماعی نماز نہیں ہوگی۔ کلکٹریٹ میں منعقد مسلم سماج کے مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے ہمیں جسمانی دوری کے قوانین پرعمل کرنا ہوگا۔
قربانی کھلے میں نہیں ہوں گی ، بند مقامات پر پورے بندوبست کے ساتھ روایتی طریقہ سے قربانی کی جائے گی۔ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں کی جائے گی، بقرعید کے موقع پر جانوروں کے بازار نہیں لگیں گے۔جلسہ میں اتفاق رائے سے یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ جوبھی تاجر جانوروں کو لے کر آتے ہیں ان کا بندوبست کووڈ پروٹوکال کے مطابق متعلقہ اے سی ایم ، سی اوکے ذریعہ کیا جائے گا۔ سی اواور اے سی ایم ہی معائنہ کرکے مقام کومنتخب کریں گے تاکہ وہاں جانوروںکی فروخت ہوسکے۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر برہم دیو رام تیواری نے کہاکہ کووڈپروٹوکال کی کسی بھی حالت میں خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے ۔ میونسپل کارپوریشن بقرعید سے قبل سبھی علاقوں میں مہم چلاکر صفائی کرے اور نالے ونالیوں کی گندگی کوصاف کرائے، جن مقامات پر کوڑاڈالا جاتاہے وہاں پہلے سے ہی صفائی کرادی جائے ۔ تھانہ وار میونسپل کارپوریشن ملازمین کی ڈیوٹی لگائی جائے جس سے کہ اطلاع ملنے پر فوراًفضلا کا تصفیہ کیاجاسکے۔ قاضی شہر مولانا متین الحق اسامہ اور مفتی اعظم کانپور مولانااحمد اشرفی کے انتقال پر دومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں تعزیت پیش کی گئی۔ جلسہ میں اے ڈی ایم سٹی وویک کمار شریواستو، سٹی مجسٹریٹ ہمانشوگپتا، شہر قاضی عالم رضا خان نوری وغیرہ موجودتھے۔