ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اس ہفتے کی نماز جمعہ کے اجتماعات متعدد شہروں میں منعقد نہیں ہونے کا اعلان گذشتہ شب کیا گیا تھا۔ جس کی بنا پر آج تہران سمیت ایران کے متعدد شہوروں میں نماز جمع اجتماعات کے ساتھ ادا نہیں ہوئی ۔
آپ کو بتا دیں کہ ایران بھر میں سڑکوں سے لے کر بازاروں تک سناٹا چھایا ہوا اسکول لائبریری دفاتر سب بند ہو چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں نماز جمعہ کی اعلی کونسل نے ملک کے بعض صوبوں میں کورونا وائرس کی روک تھام اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی تجاویز پرعمل کرتے ہوئے دارالحکومت تہران سمیت 23 صوبوں کے صدر مقامات میں اس ہفتے کی نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں ہونے پر یکجا رائے عامہ پر عمل پیرا ہوئے جبکہ دیگر شہروں میں صحت عامہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ کے اجتماعت منعقد نہ ہو اسکے لئے پہلے سے تاکید کر دی گئی تھی۔
ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 26 افراد جاں بحق جبکہ 245 افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔