کانپور: گھاٹم پور قصبہ میں خالی گھر کوچوروںنے نشانہ بنایااور گھر کے اندر رکھی الماری کا تالا توڑ کر لاکھوں روپئے کے زیورات اور ۵۰ہزار روپئے نقد چوری کرلے گئے، پاس ہی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں چوروں کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں، گھاٹم پور قصبہ کے نتن سچان نے چوری کی اطلاع ملنے پر انہوںنے گھاٹم پور تھانہ میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
گھاٹم پور قصبہ کے جواہر نگر مغربی کے رہنے والے نتن سچان اپنی بیوی سلونی سچان کو لے کر کانپور کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں علاج کرارہے تھے۔
جہاں پر ان کی بیوی آئی سی یومیں ہے۔وہیں پر نتن سچان اور ان کے دونوں بیٹے انک سچان اور سکشم سچان سبھی لوگ موجود تھے۔واضح ہوکہ ۳؍جنوری کو سلونی سچان امولی سی ایچ سی میں ڈیوٹی کراسکوٹی سے گھر واپس آرہی تھیں کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاتھا۔
ایکسیڈنٹ کے بعد سلونی کاعلاج کانپور کے ساکیت نگر واقع ایک نرسنگ ہوم میں چل رہاتھا،جہاں پر سلونی کی حالت سنگین ہونے پر انہیں آئی سی یو میں رکھ دیا گیاتھا،تب سے سلونی کے شوہر نتن سچان اور ان کے دونوں بیٹے سکشم سچان (۱۳)، انک سچان(۱۷)سبھی لوگ گھاٹم پور گھر میں تالا لگاکراسپتال چلے گئے تھے۔نتن سچان نے بتایاکہ چوروںنےخالی گھر پاکر نشانہ بنایا اور گھر کے سبھی تالے توڑتے ہوئے اندر گھس کر الماری کے تالاکو توڑ کر اس میں رکھے زیورات میںہار ،مانگ کی بیدی ، چار چین، ۹انگوٹھی، چارکنگن ، پانچ جوڑی پائل اور ۵۰ہزار روپئے نقد چور چوری کرلے گئے۔ایس اوپردیپ سنگھ نے بتایاکہ تحریر مل گئی ہے،ایف آئی آر درج کر کے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے، چوری کی واردات کا جلد سے جلد انکشاف کیاجائےگا،اس کیلئے ٹیمیں تشکیل کردی گئی ہیں جو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے ہوئے چوروں کو پکڑ کر مال برآمد کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، جیسے ہی ملزمین گرفت میں آتے ہیں انہیں جیل روانہ کیاجائے گا۔