اجودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کو عوام کو ہر مسئلے پر درد سے دور چار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ان پارٹیوں کو ووٹ کی چوٹ دینے کا ہے۔
اجودھیا کے ملکی اسمبلی حلقے میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رام مندر پر جم کر لب کشائی کی اور الزام لگایا کہ مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی ان پارٹیوں نے رام مندر کے لئے سالوں تک ملک کے لوگوں کو ترسایا ہے۔
اب انہیں سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔