منی سوٹا: امریکہ میں ایک ایسا خاندان ہے جس کے سب سے کم عمر کی فرد کا قد بھی سب سے اونچا ہے اور یوں اسے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے کوتاہ قامت خاندان کی سند عطا کی ہے۔
اگر اس خاندان کے تمام افراد کا مجموعی قد ایک ساتھ جمع کیا جائے تو ٹینس کورٹ کا نصف بنتا ہے۔ منی سوٹا کے علاقے ایسکو سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے ہر فرد کا اوسط قد چھ فٹ آٹھ انچ کے برابر (203 سینٹی میٹر) ہے۔ خاندان کے سب سے کم عمر فرد ایڈم ٹریپ کی عمر صرف 22 برس ہے اور ان کا قدر اپنے تمام اہلِ خانہ سے زائد ہے جو سات فٹ تین انچ کے برابر ہے۔
اسی طرح 27 سالہ سوانا ٹریپ کا قد چھ فٹ آٹھ انچ ہے ان کی بہن مولی کا 24 سال میں قد چھ فٹ چھ انچ تک پہنچ چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سارے بچوں کو ان کے قد کی بنا پر والی بال اور باسکٹ بال ٹیموں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس خاندان کے جوان ہوتے ہوئے بچوں کی عمر کا راز خود ان کے والدین ہیں جن میں سے والد یعنی اسکاٹ کا قد6 فٹ 8 انچ ہے اور والدہ کرسی کا قد سب سے کم ہونے کے باوجود اب بھی 6 فٹ 3 انچ ہے۔