2019 کا اب اختتام ہورہا ہے اور اگر آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو آپ کے خیال میں سب سے بہترین فلم کونسی تھی؟اس سال متعدد فلمیں ریلیز ہوئیں مگر بہت کم ہی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔ویسے یہ جان لیں کہ ہارر فلمیں ہولی وڈ کے لیے پیسے کمانے کا بہت اچھا ذریعہ ہے کیونکہ ان کی تیاری پر لاگت کم لگتی ہے مگر بزنس زیادہ ہوتا ہے تو نقصان کسی بھی فلم میں نہیں ہوتا۔









