سری نگر: سری نگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں ہزاروںکی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا گیا جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ۔تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایک قدرتی واقعہ ہے جو خاص طور پرآلودہ آبی ذخائر میں ہوسکتا ہے ۔
مقامی لوگ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے جب انہوں نے جھیل ڈل میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ مردہ مچھلیاں پانی پر تیرتے دیکھکر پریشان ہوگئے ۔ایک مقامی باشندے بتایا کہ ہم نے جھیل میں مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں مچھلیوں کو مردہ پایا جس سے ہم پریشان ہوگئے ۔
Ecological collapse!
Thousands of fishes found dead in #Dallake #kashmir.Whats happening in kashmir? few days back carnivorous Alligator Gar fish was also found in Kashmir's famous Dal Lake. What are these researchers & scientists doing? Our ecosytem is dying! #kashmir #trending pic.twitter.com/fnNqHlnb3g— kabra Altaf(کائبرہ الطاف) (@KabraAltaf) May 26, 2023