ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کو مکمل اور فوری غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ میں تعینات ہونے والی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان 19 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں کیا جائے گا، جو ٹرمپ پیس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا۔









