چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ کسی نےتنگ کرنے کی کوشش کی تو ان کے سر دیوار چین سے ٹکرائے جائیں گے۔کمیونسٹ پارٹی کی صدسالہ جشن کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چینی عوام انصاف کرتے ہیں مگر تشدد سے نہیں ڈرتے،چین نے کبھی کسی دوسرے قوموں کا استحصال نہیں کیا اور کبھی دیگر ممالک کے عوام کو غلام نہیں بنایا چین مستقبل میں بھی کسی کا استحصال نہ کرنے کی پالیسی پر کارفرما رہے گا۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی بیرونی طاقت کو بھی چینیوں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دےگا کسی نے تنگ کرنے کی کوشش کی تو ان کے سر دیوار چین سے ٹکرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتااگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا،چینی قوم کی نئی عظیم الشان زندگی اس تاریخی شاہراہ پر رواں دواں ہے جس کو واپس کرنا ممکن نہیں ہے۔