قتل کے ایک معاملے میں نامزد چار ملزموں میں سے تین کو قتل کا ملزم قرار دیا ہے ۔ سزا پر 20 جنوری کو سماعت ہوگی۔استغاثہ کے مطابق شہر مئؤ کے کوتوالی کے بلکی پورا محلے کے الوال میں 12اپریل 2008کو نسیم، مبین ، شمیم اور جسیم نے محمد اجمل کو چاقو مار کر زخمی کردیا۔
علاج کے دوران اجمل کی موت ہوگئی تھی۔ضلع جج سی ایم دکشت نے کل دونوں فریقوں کے دلائل اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم نسیم، جسیم اور شمیم کو قتل، گالی گلوج کرنے اور دھمکی دینے کا قصور پایا۔ سزا پر سماعت کے لئے 20جنوری کو کی تاریخ طے کی مگر ملزم مبین کو نابالغ قرار دیتے ہوئے اس کے معاملے کو علاحدہ کرتے ہوئے بچہ عدالت میں بھیجنے کا حکم دیا۔