پریاگ راج : ضلع میں کوروناوائرس کا زبردست قہرپھیل چکاہے ، جہاں ایک جانب متاثر مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے وہیں اموات کی بھی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ابھی اتوار کی رات تک دومریضوں نے دم توڑدیا تھا ، وہیں دوشنبہ کی دوپہر تک تین اور متاثرین کی موت ہوگئی۔









