اٹاوہ : ضلع کی فرینڈس کالونی پولیس نے موٹر سائیکل لوٹنے والے گروہ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کی گاڑی اور گولی بارود برآمد کیا ہے ۔گرفتار لٹیروں میں شیوم یادو پر 20ہزار اس کے ساتھ ستیندر اور انشل یادو پر دس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان ہے ۔
ان کا ایک ساتھی آگرہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار نے پیر کو بتایا کہ لوکا سئی اور دتاولی نہر کے نزدیک گذشتہ دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈھ بھیڑ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تین بدمعاشوں کو گرفتا رکرلیا۔ بدمعاشوں کے قبضے سے دو بائیک ،تین طمنچے اور کارتوس برآمد کیا ہے ۔
گرفتار تینوں بدمعاش کرہل ضلع مین پوری کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے بتیا کہ پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران بائیک چوری معاملے میں مطلوب چل رہے ملزم کی مخبر کے ذریعہ پولیس کو آنے کی اطلاع ملی۔
دتاولی لوکاسائی نہر پر ایک بائیک پر تین بدمعاش آتے دکھائی دئیے ۔پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی کاروائی میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگی۔