سیتاپور: اترپردیش کے سیتاپور شہر کوتوالی حلقے میں کل رات کھانا بناتے وقت اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر
شدید طور پر جھلس گئے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ محلہ گوال منڈي کے رہنے والے رام کمار کے گھر میں کل رات کھانا بناتے وقت باورچی خانے میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے پھیلی گیس سے پورے گھر میں آگ لگ گئی۔ رام کمار کے مکان میں متعدد خاندان کرایہ پر رہتے ہیں اور آگ کی زد میں آکر 9 افراد
شدید طورپر جھلس گئے ۔ موقع پر پہنچے فائر برگیڈ نے تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ چھ زخمیوں کو علاج کے لئے لکھنؤ کے سول اسپتال لایا گیا جہاں دیر رات ایش (03) نیتو (30) اور ایک دوسری خاتون نے دم
توڑ دیا۔اسپتال میں دو بچوں سمیت تین افراد کاعلاج چل رہا ہے ۔