سری نگر، 14 جولائی ؛ جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبہ پلوامہ میں مارے گئے تین جنگجوئوں میں پاکستانی لشکر طیبہ کمانڈر اعجاز عرف ابو ہریرہ بھی شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اعجاز کے ساتھ مارے گئے دو دیگر جنگجو مقامی ہیں۔ اس کامیابی کے لئے سکیورٹی فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں’۔

File Photo