آگرہ: اسمبلی انتخابات میں سبھی نو سیٹوں پر بی جے پی کا پرچم بلند کرنے والے شہر آگرہ کے تین عوامی نمائندوں کو اترپردیش کی یوگی کابینہ میں وزارت سے نوازہ گیا ہے۔
بی جے پی کی قومی نائب صدر و اتراکھنڈ کی سابق گورنر بیبی رانی کو یوگی حکومت میں کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔
بیبی رانی نے آگرہ دیہات سیٹ سے الیکشن لڑ کر تقریبا 78ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کیا تھا۔