بلند شہر: اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے ارنیہ گائوں میں کل شام تین لوگوں نے گھر میں گھس کر ماں و بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ان کی عصمت دری کی کوشش کی۔ شور مچانے پر وہ لوگ فرار ہوگئے۔پولس کے مطابق ارنیہ گائوں میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گھرکے کاموں میں مصروف تھیں کہ انہیں تنہا پاکر گائوں کے ہی تین زور ا ور ان کے گھر میں گھس گئے اور ان کی عصمت دری کی کوشش کی۔ خاتون کے شور مچانے پر وہ لوگ انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔اس سلسلے میں تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔پولس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔