پیلی بھیت : ضلع کے گجروالہ علاقے میں روڈ ویز بس کی زد میں آنے سے ای۔رکشا سوار دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ علاقے میں پورنپور ہائی وے واقع گرام کیچ کے نزدیک گذشتہ دیر رات ہوئے حادثے میں کوتوالی سونگڑھی علاقے کے نوگواں پکڑیا گاؤں باشندہ نعیم (۲۳)، حسیب شاہ (۲۰) اور ثاقب علی (۳۰) کی موت ہوگئی۔ثاقب ای۔رکشا ڈرائیور تھا۔ وہ دیر رات پیلی بھیت پورن پور ہائی وے پر خراب ہوئے ایک ٹرک کوٹھیک کرنے کیلئے ٹرک مستری حسیب اور اس کے بھائی سلیم کے ساتھ بیٹری لے کر گیا تھا۔
اس دوران روڈ ویز بس نے ای۔رکشا پر سوار تینوں کو روند دیا۔متوفی حبیب اور نعیم دونوں سگے بھائی ہیں جو ٹرک سنبھالنے کا کام کرتے ہیں۔حادثے کے دوران جان گنوانے والا ثاقب بھی نعیم کے گھر کے آس پاس رہتا ہے ۔ ایسے میں اکثر تینوں ساتھ میں ہی خراب ٹرکوں کو صحیح کرنے کے لئے جایا کرتے تھے ۔