جونپور: اترپردیش میں جونپور کے کراکت علاقہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مخدوم پور گاؤں کے رہنے والے پانچ افراد کل رات کار سے جارہے تھے ۔ اسی درمیان اسمان پٹی گاؤں کے پاس کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکر ا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ درخت بیچ سے پھٹ گیا۔ ٹکرانے کے بعد کار اسی درخت میں پھنس گئی۔کرین کی مدد سے کار کو درخت سے الگ کیا گیا۔اس حادثہ میں سبھاش یادو(45) سندیپ (34) کی موت موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔