بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے پھوپھ تھانہ علاقہ کے ایک مندر میں ایک سادھو نے تین سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق معصوم اپنی بڑی بہن کے ساتھ کل سرکاری پرائمری اسکول میں پڑھنے کے لئے گئی تھی۔ بچی اسکول کے باہر اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی، تب ہی وہاں گاؤں گاؤں گھومنے والا کشترپال سنگھ پرمارنامی سادھو رہائشی امولیہ ضلع کانپور اتر پردیش آیا۔ سادھو بچی کو پرساد کا لالچ دے کر مندر کے پاس لے گیا اور اسکے ساتھ زیادتی کی۔
ادھر بچی کے والد گھر آئے تو انہوں نے بیوی سے پوچھا کہ بچیاں کہاں ہیں۔
بیوی نے کہا کہ وہ اسکول پڑھنے کے لئے گئی ہیں۔ والد بچیوں کو لینے اسکول پہنچا تو وہاں بڑی بیٹی مل گئی، جبکہ چھوٹی بیٹی نظر نہیں آئی. گھر والوں نے ارد گرد تلاش کیا تو مندر سے بچی کے چلانے کی آواز آئیں۔
والد مندر کے پاس پہنچا تو سادھو بچی کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ باپ نے سادھو کی جم کر پٹائی کی۔ بچی کو سنبھالنے کے دوران سادھو موقع سے بھاگ گیا۔ بعد میں پولیس نے ملزم سادھو کو گرفتار کر لیا ۔