اس سلسلے کی پہلی کڑی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کی فیملی ہے۔ حال ہی میں اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے بھی نیتن یاھو اینڈ سنز کی کرپشن کہانی سے پردہ اٹھایا ہے۔
ذیل میں نیتن یاھو کی کرپشن کے کیسز کو تاریخ وار بیان کیا جا رہا ہے۔
حبرون ۔۔ بار اون کیس سنہ 1997ء
سنہ 1997ء میں نیتن یاھو جب پہلی بار اقتدار میں آئے تو انہوں نے ’رونی بار اون‘ کو اپنا قانونی مشیر مقرر کیا تاکہ شاس پارٹی کی حمایت کے مقابلے میں اریہ درعی کے ساتھ معاملہ اچھے انداز میں طے کیے جاسکیں۔