کھانا [میلز] کیس 2015ء
یہ ایک حیران کن کیس ہے۔ اس میں نیتن یاھو کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نےوزیراعظم ہاؤس میں ان کی سرکاری رہائش پر رہتے ہوئے سرکاری خزانے سےکئی بار تیار شدہ مہنگا کھانا منگوایا۔ بعد ازاں اس کی چار گنا زیادہ قیمت سرکاری خزانے سے وصول کی گئی۔
طبی معائنہ کیس 2015ء
یہ کیس وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو کے بارے میں ہے۔ اس میں خاتون اول پر اپنے طبی معائنے کے لیے جو بجٹ دیا وہ ضرورت سے کئی گنا زیادہ تھا۔ اس کیس میں بھی پولیس نے ان پر جھوٹ، دھوکہ دہی، بددیانتی اور خیانت کا الزام عاید کیا ہے۔
ارنومیمران کیس 2016ء
اس کیس میں الزام ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے فرانسیسی عرب پتی میمران سے ایک لاکھ 70 ہزار یورو کی رقم وصول کی تھی۔ نیتن یاھو کاکہنا ہے کہ انہوں نے یہ سنہ 2001ء میں یہ رقم اس وقت لی تھی جب وہ سیاسی سرگرمیوں میں مصروف نہیں تھے۔