اوڈیلیا کارمومن کیس 2016ء
نیتن یاھو کے سابق چیف آف اسٹاف آری ھارو جو ایک امریکی تنظیم کے سربراہ ہیں نے ’اوڈیلیا کارمون‘ نامی ایک شخص کو خطیر رقم فراہم کی تھی۔ یہ رقم اس وقت دی گئی تھی جب نیتن یاھو اپوزیشن لیڈر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے ھارو اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور 30 لاکھ ڈالر کا ایک جعلی معاہدہ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
آبدوز کیس 2016ء
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام ہے کہ وہ جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے میں رشوت وصولی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش نیتن یاھو کے وکیل ڈیوڈ شمرون نے سنہ2016ء میں انکشاف کیا تھا نیتن یاھو نے جرمن کمپنی ThyssenKrupp کے ساتھ تین آبدوزوں کی خریداری کی ڈیل کے دوران قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور رشوت وصول کی تھی۔
کیس نمبر 1000 ، سنہ 2016ء
یہ کیس نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ کے گرد گھومتا ہے۔ اس میں ان پر سرکاری خزانے سے مہنگے مشروبات، سیگریٹ خرید کیے۔ نیز اسرائیلی ارب پتی ارنو ملچان ہالی وڈ فلموں کے پروڈیوسیر اور دیمونا ایٹمی پلانٹ کے معاونت کار سے بھاری قوم وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیاتھا۔
پولیس اس کیس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس کیس کے کافی ثبوت اکھٹے کرلیے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔