کیس 2000، سنہ 2016ء
اس کیس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق ناشر نونی موزس کےساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت اس اخبار میں نیتن یاھو کی زیادہ کوریج کرنے اور اپوزیشن کے حامی اخبار ’اسرائیل الیوم‘ کی اشاعت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کےلیے موزس کو حراست میں لیا تھا تاہم اب اسے رہا کردیا گیا ہے۔
نیتن یاھو پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اخبارات کو خریدنے اور مخالف اخبارات کی سرکولیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ فی الحال یہ کیس بھی پولیس کےہاں زیرتفتیش ہے۔بشکریہ مرکز اطلاعات فلسطین