چندی گڑھ: ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے اتوار کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے لیے ریاست میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ یاترا 5 جنوری کو ریاست میں داخل ہونے والی ہے۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ”ہم ان (راہل) کے لیے ہریانہ میں وسیع حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔” انہوں نے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے۔یہ یاترا 5 جنوری کی شام کو اتر پردیش سے پانی پت ضلع کے سنولی خورد گاؤں کے راستے ہریانہ میں داخل ہوگی۔ ‘بھارت جوڑو یاترا’ سردیوں کی چھٹی کے بعد 3 جنوری کو دہلی کے کشمیری گیٹ سے شروع ہوگی اور لونی، غازی آباد کے راستے اتر پردیش میں داخل ہوگی۔