نوجوانوں میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے پرائیویسی پالیسی کو زیادہ سخت کردیا ہے۔ 13 جنوری کو کمپنی کی جانب سے نئے پرائیویسی ضوابط کا اعلان کیا گیا جن کا اطلاق 18 سال سے کم عمر صارفین پر ہوگا۔ نئے ضوابط کے تحت اب 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام رجسٹر صارفین کے اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پرائیویٹ ہوجائیں گے۔









