دوحہ۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تقریباً پانچ مہینے سے جاری سفارتی اور تجارتی کشمکش ختم ہونے کے ابھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ مسٹر ٹلر سن نے کہا کہ سعودی عرب اس کشمکش کو ختم کرنے کے سلسلہ میں ابھی راست طور پر بات چیت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں مل رہا جس سے کہا جائے کہ دونوں فریق بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مسٹر ٹلرسن نے اس سے قبل ریاض میں سعودی عرب کے شاہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ،جس میں مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی۔