ممبئی: صنعت کار انل انبانی کی بیوی اور سابق اداکارہ ٹینا انبانی فاریکس قانون کے مبینہ خلاف ورزی کی جانچ کے سلسلے میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران کے سامنے پیش ہوئیں۔ٹینا کے ساتھ ان کی کمپنی کے کچھ ڈائریکٹر بھی ہیں، جو جنوبی ممبئی کے بولارڈ اسٹیٹ میں ای ڈی دفتر کے باہر انتظار کررہے ہیں۔
ای ڈی کے افسر ان کا بیان درج کر رہے ہیں۔صنعت کار انل انبانی بھی پیر کو اسی دفتر میں حاضر ہوئے اور ان سے فاریکس قانون کے مبینہ خلاف ورزی سے جڑی جانچ کے سلسلے پوچھ گچھ کی گئی۔افسران نے بتایا کہ64سالہ انبانی فاریکس ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ(فیما) کی مختلف دفعات کے تحت درج معاملے میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے وفاقی ایجنسی کے دفتر میں پیش ہوئے ۔
Industrialist Anil Ambani’s wife and veteran Bollywood actress Tina Ambani on Tuesday (July 4) appeared before the Enforcement Directorate (ED) in their office in Mumbai in connection with an alleged foreign exchange rules violation case.
Read more: https://t.co/1XdmghjGeu pic.twitter.com/zXJ2c376tb
— The Guwahati Times (@theghytimes) July 4, 2023