یوٹا:ایک امریکی ٹینا بارکر نامی 52 سالہ خاتون نے کال پر بات کرتے ہوئے وٹامن سپلیمنٹ سمجھ کر اپنے شوہر کا ایئرپورڈ نگل لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینا بارکر نامی خاتون نے اپنے اس واقعے کو ٹک ٹا ک کے ذریعے اپنے دوست سے شیئر کیا، جس کو سوشل میڈیا پر خوب دیکھا گیا، اب تک اس وڈیو کو کوئی 3.1 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔
خاتون نے مزید کہاکہ میں کال پر ایک سال پرانے دوست سے بات کررہی تھی کہ اپنی پاکٹ سے وٹامن سپلیمنٹ نکال کر کھانے جارہی تھی کہ باتو ہی باتوں میں ائیرپوڈ ہاتھ میں آگیا ، جس کو میں پانی کے ساتھ نگل گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر سے اس حوالے سے چیک آپ کروایا ہے، ڈاکٹر نہ صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، جوسز پینے کا مشورہ دیا ہے، کہیں تکلیف ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔