دسویں جماعت کی طالبہ نے ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ نے محلے کے ایک نوجوان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ یہ معاملہ کنکرکھیڑا علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔









