سائنسدانوں نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ڈایناسور گروپ کا قدیم ترین ممبر جسے ٹائٹانوسار کہا جاتا ہے، زمین کی تاریخ کا سب سے بڑا زمینی جانور ہے۔
محققین نے بتایا کہ ٹائٹانوسار 140 ملین سال پہلے رہتا تھا جو لمبی گردن کے حامل پودے کھانے والے ڈایناسار کا ایک گروپ ہے جو چار لمبے ستون جتنے بڑے پیروں پر چلتا تھا
۔
اس ڈایناسار کی باقیات ارجنٹائن کے نیوکوین شہر کے جنوب میں پائی گئیں۔ نیشنل کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنیکل ریسرچ برائے ارجنٹائن (CONICET) کے ایک محقق اور مطالعے کے مرکزی مصنف پابلو گیلینا نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ نہ صرف ارجنٹائن بلکہ دنیا بھر میں ماضی میں موجود ڈاینوسار کا سب سے قدیم ریکارڈ ہے۔
ٹائٹانوسار دنیا کے مختلف اطراف میں ریکارڈ کیے گئے ہیں لیکن ارجنٹینا میں دریافت ہونے والا قدیم ترین ریکارڈ ہے اور باقی تمام ڈائناسار سے بڑا ہے۔