لکھنؤ: سٹی مانٹیسری اسکول (سی ایم ایس) کے بانی اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم کو فروغ دینے والے ڈاکٹر جگدیش گاندھی کے انتقال پر منگل 23 جنوری کو شہر کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے۔ تمام نجی اسکول تعزیت کا اظہار کریں گے۔
غیر امدادی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، اتر پردیش کے صدر انیل اگروال نے کہا کہ تمام نجی اسکول، اینگلو انڈین اسکول اور مشنری اسکول 23 جنوری کو بند رہیں گے۔
یہ تعلیم کی دنیا سے وابستہ لوگوں کی طرف سے ڈاکٹر جگدیش گاندھی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ یہ فیصلہ اینگلو انڈین اسکولس کے صدر، سیلف فائنانسڈ اسکول منیجر جنرل اسمبلی اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولس کے عہدیداروں کے فیصلے کے بعد لیا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ شدید سردی کی وجہ سے اب تک راجدھانی لکھنؤ کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں 20 جنوری تک چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
جبکہ اتر پردیش حکومت نے رام مندر پران پرتشٹھا کے دن 21 اتوار اور 22 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ جگدیش گاندھی کی موت کے بعد شہر کے تمام پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔