اجودھیا ۵ اگست (یو این آئی) ‘سیہ ور رام چندر کی جے’ اور ‘جے سیا رام’ کے نعروں کیساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کے لئے پہلی اینٹ رکھنے کے بعد مذہبی پیشواؤں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ “آج ، یہ نعرہ صرف اجودھیا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے رام جنم بھومی پوجن کرنے کے موقع پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر ملک کو جوڑنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
مسٹرمودی نے مندرکی تعمیر کے آغاز کے موقع پر “بھومی پوجن” یا ایک سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی۔سونے کے ریشمی کرتے اور سفید دھوتی میں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دریا کے کنارے واقع اجودھیا پہنچے تھے – یہ 29 سالوں میں ان کا پہلا دورہ تھا۔
انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ کئی دہائیوں کا انتظار ختم ہونے سے اہل ہند جذباتی ہو گئے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ یہ دن اپنی زندگی میں دیکھیں گے۔ برسوں سے ، ہمارے رام للہ ایک خیمے کے نیچے رہتے تھے ، اب وہ رام بھکتوں کے تعمیر کردہ ایک عظیم الشان مندر میں مقیم ہوں گے۔ آج رام جنم بھومی آزاد کرا لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مندر کے ساتھ صرف نئی تاریخ نہیں لکھی جارہی ہے۔ بلکہ تاریخ خود کو دوہرا بھی رہی ہے۔ جیسے پتھروں پر شری رام لکھ کر رام سیتو بنایا گیا ویسے ہی گھر گھر سے گاؤں ۔گاؤں سے سے عقیدت سے پوجی شلائیں۔ یہاں توانائی کو ذریعہ بن گئی ہیں۔پورے ملک کے دھاموں اور مندوں سے لائی گئی مٹی اور ندیوں کا پانی وہاں کے لوگوں ،وہاں کی تہذیت اور وہاں کے جذبات آج یہاں طاقت کا ذریعہ بن گئے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مندر کے بننے کے بعد اجودھیا کی صرف خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس علاقے کا پورا معاشی تانابان بھی بدل جائے۔ یہاں ہر علاقے میں نئے مواقع پیداہوں گے۔ پوری دنیا سے لوگ یہاں آئیں گے۔اور ماتا جانکی کا درشن کریں گے۔