گہلوت نے لکھا، ’’اندرا (گاندھی) جی، آج پورا ملک آپ کو یاد کر رہا ہے۔‘‘ گہلوت نے شام کو ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ پوسٹ کیا تھا۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہفتہ کو کہا کہ آج ملک سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یاد کر رہا ہے۔ انہوں نے ‘X’ پر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ ملٹری پوسٹ پر کھڑی ہیں۔
گہلوت نے لکھا، ’’اندرا (گاندھی) جی، آج پورا ملک آپ کو یاد کر رہا ہے۔‘‘ گہلوت نے شام کو ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ پوسٹ کیا تھا۔ تاہم گہلوت نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کوئی حوالہ نہیں دیا۔ اندرا گاندھی 1971 میں پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر اعظم تھیں۔