ٹماٹردنیا بھر کے کئی ممالک میں خوراک کا ایک حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ انہیں بغیر پکائے اسی طرح کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب کہ بعض مقامات پر سلاد ، سینڈوچ، بن کباب وغیرہ میں اسے شامل کرتے ہیں بلکہ تماٹر کے بغیر یہ چیزیں ادھوری رہ جاتی ہیں اور ہمارے لذیذ کھانے تو اس کے بغیر نامکمل ہی ہوتے ہیں بلکہ اگر سالن میں ٹماٹر نہ ڈالے جائیں تو ہم ٹماٹرکے مذیدار ذائقہ سے محروم رہ جائیں گے.
بلکہ ہوسکتا ہے کہ پاکستانی وہ کھانا ہی نہ کھائیں جس میں ٹماٹر شامل نہ ہوں کیونکہ کچھ کھانے کو مذیدار بنانے میں ٹماٹر نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ٹماٹر سرخ گہرے اور ایک خوبصورت، مذیدار پھل کی مانند ہوتے ہیں۔ سائنسی درجہ بندی کی بنیاد پر یہ سوچا جارہا ہے کہ کچھ ٹماٹر کو مستقل طور پر سبزی کے خاندان کا حصہ بنادیا جائے۔ سائینسی درجہ بندی کی بنیاد پراس بات پر غور ہورہا ہے کہ اسے کھانا پکانے کیلئے وسیع بنیاد پر استعمال کرنا چاہیئے۔ماہرین کی اکثریت اس بات پہ متفق ہے کہ کھانے میں قدرتی سرخ رنگ اشیاء کے غذائیت سے بھرپور ہونے کا ثبوت ہے۔ ٹماٹر ذہنی اور جسمانی طور پر انسان کے لیئے بہت فائدے مند ہے۔
ٹماٹر مضبوط ہڈیوں کیلئے
ٹماٹرکو کیلشیم مضبوط دانت اور ہڈیوں کی صحت کیلئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وٹامن کے ہڈیوں کی مضبوطی اور اس کی نشورنما کیلئے کتنے ضروری ہیں ؟ آپ کو روزانہ وٹامن کے کی ضرورت ہوتی ہے اور خوش قسمتی سے ایک ٹماٹر میں ۱۸فیصد وٹامن کے موجود ہوتا ہے۔ٹماٹر یقینی طور پر کیلشیئم بناتے ہیں جو ہمارے جسم کے مختلف حصوں تک اس کو پہنچاتے ہیں جو اینٹی بایوٹک کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ اینٹی بایوٹک ہمارے جسم میں ضروری کمپاؤنڈ کی سطح کوکم کرسکتے ہیں یہ ہمارے جسم کو بیرونی طور پر بھی نارمل رکھتے ہیں۔
ٹماٹر بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے
بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے کیلئے ہم اکثر فوری طور پر گولیاں شروع کردیتے ہیں۔ یہ گولیاں فوری طور پر امداد فراہم کرتی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ لیکن اس سے کچھ منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ ٹماٹر سے قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر نارمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ٹماٹر میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے جو ہمارے بلند فشار خون کو روکتا ہے۔ بہر حال اس سے پہلے کہ آپ کسی بھی غذائی ترمیم میں تبدیلی لائیں۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ خاص طور پر ان افراد کے لیئے خاص ہدایت ہے جو گردے کی بیماری اور دمہ کے مریض ہیں اور اعلیٰ پوٹاشیئم کی خوراک کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہیئے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
ٹماٹر کولیسٹرول کنٹرول کرنے کیلئے
ٹماٹرلائکوپین حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی ذریعہ ہے۔ اس میں ہمارے جسم کی صحت کے لیئے بے شمار فائدے ملتے ہیں۔مثال کے طور پر لائکوپین میں موجود فیٹوکمپاؤنڈ ایل ڈی ایل کے ہمارے جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں اس قدرتی غذا کی یہ افادیت دوسری غذاؤں کے مقابلے میں برعکس ہے۔ یہ وہ غذا ہے جس کو پکانے کے بعد بھی اس کی غذائیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔
ٹماٹر صحت مند بینائی کیلئے
ٹماٹرتانبے کی اثرات کی مانند وٹامن ای ، وٹامن اے اور وٹامن سی مضبوط ہڈیوں اور آنکھوں کی بینائی کیلئے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ ٹماٹر تین اہم حصوں پر مشتمل ہے جن میں لائکوپین، لیوٹین اور زنگسانتھن شامل ہیں۔اسطرح یہ بند موتیا اور دیگر آنکھوں کی بیماریوں سے ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔
ٹماٹر دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے
ابھی تک ماہرین اس کی افادیت کو طریقہ کارکے عین مطابق شناخت نہیں کرپائے۔ ماہرین کے مطابق دوسرے غذائیت کے مقابلے میں ٹماٹر میں دیگر بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے غذائی اجزاء لائکوپین فیٹو کیمیکل دل کی بیماریوں اور کینسر سے ہمارے جسم کی حفاظت کرتے ۔
خلاصہ
آپ ٹماٹر کے شوقین نہیں ہیں تو مختلف کھانوں میں چاہے تھوڑی ہی مقدار میں اس کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔آپ ایک پھل کے طور پر
بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں یا پھر اس کا رس بناکر پیئیں۔اس کے استعمال کے بعد آپ خود ہی قدرتی طورپر تمام حیرت انگیز فوائد کے ساتھ اس کے نتائج کو اپنے جسم میں محسوس کرینگے۔بہر حال آپ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ، صحت مند رہنے کیلئے کسی بھی قسم کی اشیاء کی ترمیم اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔