رام پور : سیتا پور جیل میں نظر بند سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما محمد اعظم خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
دشمن کی جائیداد اور غیر قانونی قبضوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ محصولات کی ٹیم نے بدھ کو اعظم کے ڈریم پروجیکٹ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی میں ڈیرہ ڈالا اور زمین کی پیمائش کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار میندر کو محکمہ ریونیو کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پرتحصیلدار صدر پرمود کمار کی قیادت میں ضلع میں محکمہ ریونیو کی نو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں نائب تحصیلدار صدر شیو پرکاش سروج، انچارج ریونیو انسپکٹر سنجے گنگوار، درباری لال شرما، ریجنل اکاؤنٹنٹپریمپال، فتح پال، مکیش، نریش اورروی کمار شامل ہیں۔
ای ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امیت مشرا کی قیادت میں نو رکنی ٹیم جوہر یونیورسٹی پہنچی اور تحقیقات کی۔ اگرچہ اس سے پہلے بھی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم یونیورسٹی میں پیمائش کر چکی ہے لیکن ای ڈی کے ساتھ مل کر ٹیم نے دوبارہ سروے رپورٹ تیار کیہے۔